مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے مزید 13 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گرد پاکستانی فوج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اورشہریوں پرحملوں میں ملوث تھے۔ سزا پانے والے 13 دہشت گرد پریڈ لین راولپنڈی، میریٹ ہوٹل اسلام آباد سمیت باچاخان یونیورسٹی چارسدہ پرحملے میں بھی ملوث تھے، تمام 13 دہشت گردوں کو فوجی عدالتوں نے سزائے موت سنائی۔ سزا پانے والے دہشت گرد 325 افراد کے قتل اور366 کوزخمی کرنے میں ملوث تھے۔
پاکستانی آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے مزید 13 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی۔
News ID 1869036
آپ کا تبصرہ